طالبان سے مذاکرات کا مقصد افغانستان میں امن قائم کرنا ہے: ایرانی وزیر دفاع

تہران، 7 جولائی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران اور افغان طالبان کے درمیان حالیہ مذاکرات کا اصل مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے مدد فراہم کرنا ہے.

ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے تہران میں 'مغربی ایشیا میں سیکورٹی' سے متعلق منعقدہ ایک کانفرنس کے موقع پر ارنا نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے مذاکرات افغان حکومت کی پیشگی اطلاع سے ہوئے جس کا مقصد افغانستان میں امن و استحکام قائم کرنا ہے.
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکی موجودگی سے مزید بدامنی اور کشیدگی پیدا ہوئی ہے.
انہوں نے کہا کہ شام اور عراق میں دہشتگرد داعش گروپ کے خلاف لڑنے کو خطے کے قیام امن و استحکام کے لیے ایران کے اہم اقدامات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے کی
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@