ایران میں 12 بدعنوان مجرموں کو پکڑ لیا گیا

تہران، 7 جنوری، ارنا - ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کردیا ہے کہ ملک کے صوبے قزوین اور مشرقی آذربائیجان میں فارن کرنسی کے غلط استعمال میں ملوث 12 ملزموں کو پکڑ لیا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران میں حساس اداروں نے ملک سے غیرقانونی طور پر بیرون میں فارن کرنسی لے جانے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 12 ملزموں کو پکڑ لیا ہے.
یاد رہے کہ ایران نے حالیہ برسوں میں قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اور بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کردیا ہے.
حالیہ مہینوں کے دوران ایران نے ملکی معیشت کے خلاف ملوث تین ہائی پروفائل مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@