پاکستان، ایران اور افغانستان کیساتھ نوروز پر خصوصی پروگرام منعقد کرے گا

پشاور، 7 جنوری، ارنا - پاکستان کے صوبائی وزیر ثقافت اور قومی ورثہ نے کہا ہے کہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے ساتھ نوروز کے موقع پر جشن کا انعقاد کرے گا.

یہ بات صوبے خیبرپختونخواہ کے وزیر ثقافت، یوتھ اور قومی ورثے ''محمد عاطف خان'' نے پشاور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کی ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان دو ہمسایہ ملک ہونے کے علاوہ مختلف مشترکات رکھتے ہیں بلکہ ثقافتی شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے کی بہت اچھی صلاحیت موجود ہے.
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جلد ایران کے ساتھ مشترکہ ثقافتی پروگرام کا آغاز کرے گی جس کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ایرانی تہذیب اور تاریخ و ثقافت سے مزید روشناس کرانا ہے.
صوبائی وزیر ثقافت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ کریں.
یاد رہے کہ پشاور میں ایرانی خانہ فرہنگ کی جانب سے گزشتہ روز ایران اور پاکستان کی تہذیب و ثقافت کے عنوان سے دو روزہ نمائش کا آغاز کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں محمف عاطف خان کے علاوہ ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی اور خانہ فرہنگ کے سربراہ سید عباس فاموری بھی شریک ہوئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@