بینکنگ پابندیوں سے ادویات بھی متاثر ہوئی ہیں: ایران

تہران، 7 جنوری، ارنا – ایرانی وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران پر ادویات اور صحت سے متعلق پابندیاں عائد نہ کرنا ایک خوبصورت جھوٹ ہے کیونکہ بینکاری شعبے پر عائد پابندیوں کے منفی اثرات ادویات اور خوراک کے شعبوں پر مرتب ہوئے ہیں.

یہ بات محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل برائے امور ادویات محمد عبدہ زادہ نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایرانی بینکیں امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں جس نے خوراک اور ادویات کی فراہمی کے سلسلے کو بہت متاثر کیا ہے.
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امید ہے کہ ادویات کے مسائل کے حل کیلئے جلد سے امریکی پابندیوں کی فہرست سے نکالنے والی ایرانی بینکوں کے نام اعلان کیاجائے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu