ایران میں بحرہند نیول سمپوزیم کی کمانڈروں کی بیٹھک ہوگی

بندرعباس، 7 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں بحر ہند نیول سمپوزیم (IONS) کے رکن ممالک کے نیول کمانڈروں کی مشترکہ نشست آئندہ ماہ ''بندرعباس'' میں منعقد کی جائے گی.

یہ بات رئیر ایڈمیرل ''مجتبی محمدی'' نے پیر کے روز بندرعباس کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی بحریہ کے جہاز کے مشن کمانڈر کموڈور ''محمد سلیم'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ بحرہند نیول سمپوزیم کے آئندہ اجلاس کا ایک اہم مقصد رکن ممالک کے درمیان مشترک سمندری مشقوں کا انعقاد ہے.
انہوں نے کہا کہ بحرہند نیول سمپوزیم ایران کے لئے ایک اہم فورم ہے جس کی مدد سے ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ سمندری سلامتی بالخصوص بحر ہند میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے قریبی تعاون کرے گا.
ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک خودمختار ملک ہے جو دوسروں کی امداد پر نگاہ نہیں رکھتا آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران مزاحمت اور مقابلہ ایران کی خودمختاری کی عظیم مثال ہے.
اس موقع پر انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری اور دفاعی شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ عسکری تعاون کی توسیع سے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ بالخصوص دونوں ممالک کی نیول فورسز کے لئے فائدہ مند ہوگا.
پاکستانی مشن کمانڈر نے اس ملاقات میں کہا کہ پاکستانی بحریہ نے اپنے چار جہازوں کے ساتھ ایرانی بندرگاہ کا دورہ کیا جس سے برادر ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کا ہمارا مضبوط عزم ظاہر ہوتا ہے.
انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ تعمیری تعاون کو فروغ دینا ہے اس کے بعد ہم پاکستان میں ایرانی بحریہ کے جہازوں کے منتظر ہوں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@