ایران ایشین فٹبال کپ جیتنے کا ٹگڑا امیدوار

تہران، 7 جولائی، ارنا – لندن سے شائع ہونے والے ایک عرب اخبار نے کہا ہے کہ ایران کی قومی فٹ بال اپنے مضبوط ڈفینڈرز اور اسٹرائکرز کی بدولت 2019 ایشن فٹ بال کپ جیتنے کے لئے اہم امیدوار ہے.

'العربی الجدید' کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فٹ بال ٹیم کو ایشیا میں چیمپئن بنے کا مضبوط امیدوار سمجھا جاسکتا ہے.
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی ٹیم ایشیا کی سب سے کامیاب ٹیم ہے اس نے گزشتہ ادوار میں تین بار ایشین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر کے ایشیائی کپ مقابلوں میں سعودی عرب اور جاپان کی ٹیموں کے خلاف پہلی پوزیشن اپنے نام کر لیا ہے.
عرب اخبار کے مطابق، عالمی فٹ بال تنظیم فیفا کی نئی درجہ بندی میں ایرانی فٹ بال ٹیم ایشیا کی پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ امارات میں ہونے والے 17ویں ایشیائی کپ میں ایران عراق، ویت نام اور یمن کی ٹیموں کے ساتھ ایک گروپ میں ہے.
ایرانی ٹیم آج 7 جنوری کو ابو ظہبی اسٹیڈیم میں یمنی ٹیم کے مد مقابل کھیلے گی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu