ٹرمپ ایران سے متعلق خام خیالی کا شکار ہے: قاسمی

تہران، 7 جنوری، ارنا - ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے ایران کی صورتحال کے حوالے سے امریکی صدر کے دعوے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف خام خیالی کا شکار ہیں جن کی خواہشات ہرگز پوری نہیں ہوں گی.

''بہرام قاسمی'' نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر کہ ایران مذاکرات کا خواہاں ہے، تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ ماضی کی طرح ایران اور ہماری مہذب قوم سے متعلق اپنی ہرزہ سرائیوں کو دہرا رہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالف امریکی عزائم اور خام خیالی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور نہ ہی وہ ایرانی قوم کے سامنے کچھ کرسکے اور یقینا امریکہ مستقبل میں بھی ایران کے خلاف کچھ نہیں کرسکے گا.
قاسمی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جان لیں کہ ایرانی قوم کبھی بھی امریکی دباو اور ظالمانہ اقدامات کے سامنے سر نہیں جھکائے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کی تاریخ ان کی مزاحمت اور کامیابیوں سے بھری ہوئی ہے اور ہمیں پابندیوں اور ظالمانہ دباو کا مقابلہ کرنا اچھی طرح آتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@