ایران کے ساتھ مل کر بحر ہند کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے: پاکستانی کمانڈر

بندرعباس، 6 جنوری، ارنا- پاکستانی بحریہ کے جہاز کے مشن کمانڈر نے ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ مل کر بحر ہند کی سیکورٹی کو یقینی بنائے گا.

مشن کمانڈر کموڈور ''محمد سلیم'' نے آج بروز بدھ ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے گورنر جنرل کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے بحر ہند کی سلامتی کو فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایران کی بحریہ پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گی۔
پاکستانی کمانڈر نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام ایران کو اپنا دوسرا ملک سمجھتے ہیں اور ایران کا ملک ان کے نزدیک بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
اس موقع پر ہرمزگان کے گورنر جنرل نے بھی کہا کہ مسلم ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کےذریعے اغیار کی مداخلت بغیر خطے میں امن قائم کرنے کے قابل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا ملک سب مسلمانوں کے لئے ایک امن گھر ہے اور ایرانی عوام سارے مسلمانوں کی کامیابی اور سربلندی کے خواشمند ہیں۔
انہوں نے خطے میں غیرعلاقائی ممالک کی فوجیوں کی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس موجودگی کا مقصد، خطی ممالک کے درمیان بد امنی اور افراتفری پھیلانا ہے۔
ہرمزگان کے گورنر جنرل نے ایران اور پاکستان کے لازوال تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے دونوں دوست ملکوں کی بحری افواج کے درمیان سمندری تعاون میں اضافے پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز آج بروز اتوار، جذبہ خیرسگالی کے تحت، 4 روزہ دورے پر ایرانی بندرگاہ بندرعباس پہنچ گئے۔

9467*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@