ایرانی وزیر خارجہ کل بھارت روانہ ہوں گے

تہران، 6 جنوری، ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں کل بروز پیر بھارت روانہ ہوں گے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ اس تین روزہ دورے کے دوران، بھارتی حکام کے ساتھ ملاقات اور دونوں ملکوں کے مشترکہ تجارتی فورم میں حصہ لینے سمیت، Raisina ڈائیلاگ کے سالانہ بین الاقوامی کانفرنس میں تقریر کریں گے۔
ظریف کے وفد میں ملک کے درجنون نجی اور سرکاری تجارتی کمپنیوں کے اعلی نمائندے بھی شامل ہیں۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@