پاکستان کا بحری بیڑا امن و دوستی کے پیغام کے ساتھ ایرانی بندرگاہ پر لنگرانداز

تہران، 6 دسمبر، ارنا- پاکستانی بحریہ کے جہاز جذبہ خیرسگالی کے تحت، 4 روزہ دورے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی جنوبی بندرگاہ بندرعباس پہنچ گئے.

پاکستان سے آنے والے جہازوں میں "خیبر" فلگ شپ ڈسٹرائر، "ژوپ" کوسٹ گارڈ، "مددگر" لاجسٹک شپ اور "راہنورد" ٹریننگ شپ شامل ہیں۔
اس دورے کا مقصد علاقے میں امن اور سلامتی کا فروغ اور دونوں دوست ملکوں کی بحری افواج کے درمیان سمندری تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔
موجودہ دورے کے دوران دونوں ممالک کی بحریہ، بحری اور بری فوج اور سیاسی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کی ملاقاتوں سمیت باہمی مفاد کے مشاورتی پروگرام کا بھی اہتمام کرے گی.
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان قریبی روابط موجود ہیں اور دونوں ممالک کی بحریہ وقتا فوقتا ایک دوسرے کی بندرگاہوں کا دورہ کرکے مشترکہ مشقیں کرتی ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستانی نیوے کے دو بحری جہاز بندرعباس بندرگاہ پر پہنچ گیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے 57ویں فلوٹیلا کا تین جہازوں پر مشتمل بیڑہ 10 اکتوبر کو امن و دوستی کا پیغام لئے پاکستانی بندرگاہ 'کراچی' پہنچ گیا.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@