ایران اور آسٹریلیا کا باہمی تعاون بڑھانے پر زور

بندر عباس، 6 جولائی، ارنا – ایران میں تعینات آسٹریلیا کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے بہت مواقع موجود ہے.

یہ بات 'ایان بیگز' نے اتوار کے روز ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے صوبائی دارالحکومت بندر عباس کے گورنر کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے تجارتی، جہاز سازی اور مچھلی پالنے کے شعبوں میں اس صوبے کی اعلی قابلیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ان شعبوں میں ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ پر دلچسبی رکھتا ہے.
ایان بیگز نے کہا کہ ہر سال 3 ہزار ایرانی طلبا اسٹریلیا کی یونیورسٹیوں میں داخل ہو رہے ہیں اور اس وقت میں100 ہزار ایرانی باشندے اس ملک میں رہ رہے ہیں.
اس موقع میں ہرمزگان کے گورنر 'فریدون ہمتی' نے کہا کہ ہم سمندری کے شعبے اور مشترکہ سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کے لیے اس ملک کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu