ایران، عراق اور عمان کی جامعات کا باہمی معاہدے پر دستخط

مشہد، 6 جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور عمان کی یونیورسٹیوں نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں.

ایرانی شہر مشہد کی جامعہ فردوسی، عراقی کی العمید اور الکفیل جامعات اور عمان کی خلیج جامعہ کے درمیان باہمی سائنسی معاہدے پر دستخط کئے گئے.
اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کی جامعات کے درمیان دستخط ہونے والے معاہدوں کا مقصد طلبا اور اساتذہ کے تبادلے، زبان فارسی کی تعلیم، نئی توانائی سمیت شمسی توانائی اور ہوا کی توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانا ہے.
عمان اور ایران کے درمیان تعلیمی معاہدے کا مقصد جامعہ فردوسی کی جانب سے عمانی دارالحکومت مسقط میں نینو شہر کی تعمیر، مسقط میں فردوسی یونیورسٹی کی نینو ٹیکنالوجی کی تعلیم کا استعمال اور اس سے متعلقہ مصنوعات کو پیش کرنا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@