ایرانی پارلیمنٹ کی غیرملکی مصنوعات کے اشتہارات کی روک تھام

تہران، 6 جنوری، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ نے ملکی مصنوعات کی پیداوار کی حمایت کے مقصد سے غیرملکی مصنوعات کے اشتہارات کو منع کردیا.

ایرانی پارلیمنٹ کے ایک بل کے مطابق، ٹیلی ویژن کے علاوہ شہری بل بورڈز، سائبر اسپیس اور دیگر ذرائع ابلاغ میں غیر ملکی مصنوعات کے اشتہارات کو روک دیا گیا.
اس بل کے مطابق سرکاری تنظیموں کو اپنے ضروری سازوسامان کی فراہمی کے لیے ملکی اور اندرونی مصنوعات کو خریدنے کی ضرورت ہے.
اس بل کی منظوری کا مقصد ملک میں روزگار کے مواقع کےفروغ، ملکی پیداور کی توسیع اور عوام کی توجہ کو ایرانی مصنوعات کی خریداری کی طرف راغب کرنا ہے.
یہ بل ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے مشترکہ مصنوعات کے شامل نہیں ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu