شام میں مفادات کا دفاع ایران کا حق ہے: قطر

ماسکو، 6 جنوری، ارنا – روس میں تعینات قطری سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے ممالک کی طرح شام میں قانونی مفادات رکھتا ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں.

یہ بات "فہد بن محمد العطیہ" نے روسی انٹرفاکس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ہم شامی قوم کے مفادات کے خلاف دوسرے ممالک کی مداخلت کے ساتھ مخالف ہیں.
العطیہ نے کہا کہ شام میں مذہبی اختلافات کی تشکیل ایک ناقابل قبول پالیسی ہے لہذا تمام ممالک شامی حکومت اور عوام کے مفادات کی فراہمی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں.
انہوں نے مزید کہا کہ قطر شام سے متعلقہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے اقدامات کی حمایت کر رہا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@