6 جنوری، 2019، 12:03 PM
News ID: 3664955
T T
0 Persons

قرہ چرچ، دنیا کے سب سے عالیشان گرجا گھر

6 جنوری، 2019، 12:03 PM
News ID: 3664955
قرہ چرچ، دنیا کے سب سے عالیشان گرجا گھر

تہران، 6 جنوری، ارنا – قرہ چرچ ایک آذری لفظ ہے جس کا معنی بلیک یا تادئوس چرچ (St. Thaddeus Monastery) ہے. یہ چرچ ایرانی صوبے آذربائیجان غربی کے شہر ارومیہ میں واقع ہے جو سیاہ اور سفید پتھروں اور خوبصورت گنبدوں کی وجہ سے دنیا کے سب سے دلکش اور قدیم ترین کلیساوں میں سے ایک ہے.

قرہ چرچ 40 یا 43 عیسوی سالوں میں قائم ہوا ہے جو ایران کا پہلا چرچ اور عیسائی برادری کے سب سے پہلے اور پرانی گرجاگھروں میں سے ایک ہے.
یہ چرچ عیسائیت کی دنیا میں سب سے قیمتی مذہبی عمارتوں میں سے ایک ہے.
یہ تاریخی اور حسین عمارت، اشکانیان کے دور حکومت میں ارومیہ کے علاقے چالدران میں تعمیر کی گئی جس کو 2008 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا.
عیسائیوں کے عقائد کے مطابق یہ چرچ سینٹ Thaddeus کے دفن کی جگہ ہے جو تادئوس 40 یا 43 عیسوی برسوں میں عیسائی دین کی تبلیغ اور ترویج کے لیے ایران کے شمالی مغربی علاقے میں آیا ہے.
یہ چرچ تاریخی اور مذہبی اہمیت کےعلاوہ فن تعمیر اور خصوصی آرکیٹیکچرل کے لحاظ سے منفرد ہے.
قرہ چرچ اپنی پرانی قدمت کی وجہ سے تاریخ میں قدرتی آفات اور جنگوں سمیت بہت واقعات سے متاثر ہوا ہے.
1319 کو اس چرچ کی عمارت مکمل طور پر ایک خوفناک زلزلے سے تباہ ہوگئی ہے جو اس زلزلے سے 10 سال بعد ایک پادری نے اس کی تعمیر نو کی.
اس عمارت کو مغلوں کے حملے کے دوران بہت نقصان پہنچایا گیا تھا.
ایران میں عیسائیوں کی کل آبادی 150 ہزار کے لگ بھگ ہے اور چرچ کی تعداد 300 ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@