ایران اور افغانستان تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم

کابل، 6 جنوری، ارنا – ایرانی صوبے جنوبی خراسان کے گورنر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں.

یہ بات "محمد صادق معتمدیان" نے گزشتہ روز افغانستان کے دورے کے موقع پر اس ملک کی وزیر صنعت محترمہ "کاملہ صدیقی" کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سمیت صوبے جنوبی خراسان کے راستے سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دے دیا.
معتمدیان نے اس صوبے کی اعلی صلاحیتیں سمیت کاروباری، کان کنی، نقل و حمل اور مشترکہ سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس صلاحیتوں سے مزید استعمال کرنے کی ضرورت ہے.
انہوں نے کہا کہ صوبے جنوبی خراسان کے اعلی حکام اور نجی شعبے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی مزید مضبوطی بالخصوص برآمدات اور پیداواری سے متعلقہ کمپنیاں قائم کرنا، ایران اور دوسرے ممالک کو افغان مصنوعات کی درآمدات کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@