ایران سے ہزار ٹن اسٹیل کی مصنوعات کی برآمدات

یزد، 6 جنوری، ارنا - ایرانی مرکب اسٹیل کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ رواں سال کے حالیہ 9 مہینوں میں ایران سے 38 ہزار ٹن مرکب اسٹیل مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے.

یہ بات 'علیرضا چایچی'نے گزشتہ روز صوبے یزد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران ایران نے 38 ہزار ٹن( 20 ملین یورو) اسٹیل کی مصنوعات کو برآمد کی ہے.
چایچی نے مزید کہا کہ اس وقت میں اس کمپنی کی سالانہ پیداوار کی شرح 500 ہزار ٹن اسٹیل ہے.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ آٹھ مہینوں میں ایرانی خام اسٹیل کی برآمدات کی شرح 16 ملین اور 640 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu