ایران، یورپ کو SPV نظام پر عمل درآمد نہ کرنے کا ذمہ دار سمجھتا ہے: قاسمی

تہران، 5 جنوری، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کے نفاذ میں تاخیر کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یقینا یورپ کو SPV نظام پر عمل درآمد نہ کرنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

ترجمان قاسمی نے کہا کہ ایران کیلئے مخصوص مالیاتی نظام پر عمل درآمد نہ کرنے میں اصل قصور وار یورپ ہے اور یورپی یونین کو اپنے اس فیصلے کے بارے میں سوچنا چاہیے کیونکہ ایران نے اب تک جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔
قاسمی نے کہا کہ ایران کے صبر کی بھی ایک حد ہے لہذا یورپی یونین کو اپنے راستے اختیار کرنے کے سلسلے میں سٹرٹیجک فیصلے بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ نے ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام پیش کرنے کے سلسلے میں مضبوط اور تعمیری موقف اپنایا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم ایسا محسوس کرتے ہیں کہ بعض یورپی ممالک SPV نظام پر عمل درآمد کرنے کے لئے بے بس ہیں۔
ترجمان قاسمی نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں عدم استحکام اور یورپ کی معیشتی مسائل، SPV نظام کے نفاذ میں تاخیر کی چند وجوہات ہیں کیونکہ یورپی یونین اور جوہری معاہدے کے تین یورپی ممالک کا اقتصاد، امریکہ کے اقتصاد سے منسلک ہے لہذا انھیں اقتصاد کے میدان امریکہ سے الگ رویہ اختیار کرکے خودکفیل ہونے کی ضرورت ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@