اعلی ایرانی سفارتکار کا دورہ افغانستان

کابل، 5 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ برائے سیاسی امور ''سید عباس عراقچی'' افغان قیادت کے ساتھ امن عمل پر مذاکرات کے لئے ہفتہ کے روز کابل کے دورے پر پہنچ گئے.

عراقچی اپنے افغان ہم منصب کے علاوہ وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی، صدر اشرف غنی اور افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.
اعلی ایرانی سفارتکار افغانستان میں قیام سلامتی سے متعلق امن مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت پر بات چیت کریں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی گزشتہ ہفتے اپنے افغان ہم منصب کی دعوت پر کابل پہنچے جہاں انہوں نے پہلی بار یہ اعلان کیا کہ افغانستان میں قیام امن کی خاطر ایران اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری رہیں.
ایڈمیرل شمخانی کے دورہ افغانستان کے بعد افغان طالبان کے ایک وفد نے تہران کا دورہ کیا.
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے طالبان وفد کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان وفد کے اراکین نے نائب ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@