پاک بحریہ کے جہاز ایرانی بندرگاہ کا دورہ کریں گے

تہران، 5 جنوری، ارنا – پاکستانی بحریہ کے جہاز امن و آشتی کا پیغام لے کر 6 جنوری کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بندرگاہ بندرعباس کا خیرسگالی دورہ کریں گے.

ایرانی دارالحکومت تہران میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں اعلان کردیا کہ کیپٹن محمد سلیم کی قیادت میں پاک بحریہ کے چار جہازوں پر مشتمل بیڑہ کل بروز اتوار بندرعباس کا دورہ کرے گا.پاک بحریہ کا یہ دورہ 4 روز پر مشتمل ہوگا.
پاکستانی بحریہ کے اس دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے تعلقات، علاقائی پانیوں کی سلامتی اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا.
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان قریبی روابط موجود ہیں اور دونوں ممالک کی بحریہ وقتا فوقتا ایک دوسرے کی بندرگاہوں کا دورہ کرکے مشترکہ مشقیں کرتی ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستانی نیوے کے دو بحری جہاز بندرعباس بندرگاہ پر پہنچ گیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے 57ویں فلوٹیلا کا تین جہازوں پر مشتمل بیڑہ 10 اکتوبر کو امن و دوستی کا پیغام لئے پاکستانی بندرگاہ 'کراچی' پہنچ گیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@