5 جنوری، 2019 12:29 PM
News Code: 3664807
0 Persons
تہران کے پہاڑوں میں سکینگ کی رونقیں

تہران، 5 جنوری، ارنا – ایرانی دارالحکومت تہران کے شمال مغرب میں البرز کے پہاڑے علاقے میں قائم بین الاقوامی "دیزین" سکینگ ریزورٹ مشرق وسطی کا سب سے بڑا سکینگ ریزروٹ ہے جہان آج کل برفباری کے بعد سکینگ کھیل کی رونق لگی ہوئی ہے.

تہران کے بالائی علاقے میں دیزین ریزورٹ موسم گرما اور سرما میں پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے کیونکہ یہاں موسم سرما میں برفباری اور دیگر موسموں میں گھاس پر سکینگ کے لئے ایک موزون جگہ ہے.
عالمی دیزین سکی ریزورٹ تین لائن کیبل کاریں، دو سکی رسی اور سکی لفٹ پر مشتمل ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران اور مشرق وسطی میں سب سے ترقی یافتہ سکی ریزورٹ ہے.
دیزین سکی ریزورٹ کی اونچائی سطح سمندر سے 2650 سے 3600 تک میٹر ہے. دسمبر سے مئی مہینے تک سکی کا سب سے بہترین وقت ہے.
اس سکی ریزورٹ میں سیاحوں کے لئے دو ہوٹل، 19 جھونپریاں اور پانچ ریسٹورانٹ موجود ہیں.
موسم سرما اور برفباری کے آغاز کے ساتھ اس میں بہت سی عالمی اور قومی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جسے دیزین کی اعلی صلاحیت کی علامت ہے.
گھاس پر سکی مشرق وسطی کے سب سے بڑے سکی ریزورٹ دیزین کی دوسری اعلی صلاحیتوں میں سے ایک ہے اور5 جون سے 6 ستمبر تک اس کا بہترین وقت ہے اگر اس میں برف موجود نہیں ہوئے تو اکتوبر مہینے تک گھاس پر سکی مقابلوں کا انعقاد کرنا ممکن ہوجائے گا.
عالمی دیزین سکی ریزورٹ ایشیا میں واحد سکی ریزورٹ ہے جس میں تمام سکی کھیل سمیت الپائن، سنوبورڈ اور فڑی اسٹائل مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے.
عالمی دیزین سکی ریزورٹ موسم سرما اور گرما میں اپنے دلپذیر اور مناسب موسموں کے ساتھ مشرق وسطی کے سب سے بہترین سیاحتی مرکز تصور کیا جاتا ہے.
9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@