ایران کا بجلی برآمدات کو دوگنا کرنے پر آمادگی کا اظہار

تہران، 5 جنوری، ارنا - ایران کی بجلی پیداوار اور ٹرانسمیشن کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی برآمدات کو دوگنا کرنے کی صلاحیت موجود ہے.

یہ بات ایرانی کمپنی توانیر کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد حسن متولی زادہ نے ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران پڑوسی ممالک کو 100 میگاواٹ بجلی کی برآمدات جاری ہیں.
ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران، سب سے زیادہ افغانستان اور پاکستان کو بجلی برآمد کرتا ہے جبکہ مشرقی پڑوسیوں کو درپیش بجلی کی اشد ضروریات کے پیش نظر انھیں بجلی برآمدات میں اضافے کا بھی امکان ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران، زمینی سرحد رکھنے والے اپنے پڑوسی ممالک کو بجلی برآمد کر رہا ہے اور ان ممالک کو بجلی کے تبادلے کی سطح کو بڑھانے پر بھی ٖغور کررہا ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu