اے سی ملان کے سابق فٹبال سٹار کی ایرانی کلب میں شمولیت

تہران، 5 جنوری، ارنا - اٹلی کے مشہور فٹ بال کلب ای سی ملان کے سابق ڈفنڈر ''کیون کونسٹنت'' نے ایرانی کلب 'تراکتورسازی' میں کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کردئے.

ایرانی کلب کی رپورٹ کے مطابق، 31 سالہ کیون کونسٹنت نے ایرانی کلب میں ساڑھے تین سال کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں.
ای سی ملان کے سابق سٹار فرانسیسی اور گینی شہریت رکھتے ہیں جنہوں ںے مشہور اطالوی فٹ بال کلبوں کے علاوہ فرانس کی قومی جونیئر ٹیم اور گینی ٹیموں کے لئے بھی کھیلا ہے.
کونسٹنت کا قد 184 سنٹی میٹر ہے جو اب مڈفیلڈر کے طور پر کھیلتا ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu