علاقائی معاملات پر ایران کا بہترین ریکارڈ ہے: قاسمی

تہران، 5 جنوری، ارنا - ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقائی مسائل بالخصوص عراق، شام اور یمن میں قیام امن و استحکام پر مثالی کارکردگی دیکھائی ہے.

''بہرام قاسمی'' نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ علاقائی مسائل کے حل اور مختلف ممالک میں قیام امن و سلامتی کے لئے مدد فراہم کرنے سے متعلق ایران کے کارنامے درخشاں کوششوں پر مشتمل ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ جلد بھارت کا دورہ کریں گے اور اس کے علاوہ دیگر ہمسایہ ممالک کے دورے بھی ایجنڈے میں شامل ہیں اور جیسا کہ وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے وہ بھارت کے بعد عراق جائیں گے.
قاسمی نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عنقریب چند ہمسایہ ممالک کے دوروں کا آغاز کریں گے جس کا مقصد پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے اور یہ ایران کی خارجہ پالیسی میں تبدیل نہ ہونے والا حصہ ہے.
انہوں نے کہا کہ ان دوروں کا ایک اور مقصد ہمسایوں کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور سیاسی شعبوں میں مذاکرات کرنا ہے.
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ پڑوسیوں پر خصوصی نگاہ رکھی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات سے نہ صرف علاقائی امن و استحکام مضبوط ہوگا بلکہ اقتصادی شعبوں میں اجتماعی تعاون کو مزید فروغ ملے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@