چین کی افغانستان میں قیام امن سے متعلق ایرانی کوششوں کی حمایت

بیجنگ، 4 جنوری، ارنا - چینی حکومت نے افغانستان میں قیام سے متعلق عالمی برادری اور علاقائی ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے.

یہ بات چینی دفترخارجہ کے ترجمان ''لو کینگ'' نے افغان طالبان وفد کے حالیہ دورہ ایران سے متعلق ارنا نیوز کے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے بھی ہمیشہ افغانستان میں قیام امن و سلامتی جو افغان عوام اور حکومت کی خواہشات کے مطابق ہوں، کی حمایت کی ہے.
چینی ترجمان نے کہا کہ ہم عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی مشترکہ کاوشوں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں جن کا مقصد افغانستان میں قیام سلامتی کے لئے مدد فراہم کرنا ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی گزشتہ ہفتے اپنے افغان ہم منصب کی دعوت پر کابل پہنچے جہاں انہوں نے پہلی بار یہ اعلان کیا کہ افغانستان میں قیام امن کی خاطر ایران اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری رہیں.
ایڈمیرل شمخانی کے دورہ افغانستان کے بعد افغان طالبان کے ایک وفد نے تہران کا دورہ کیا.
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے طالبان وفد کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان وفد کے اراکین نے نائب ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@