امریکی پالیسی صہیونیوں کی یرغمال ہے: ایرانی سفیر

لندن، 4 جنوری، ارنا - برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکی پالیسی جو ناجائز صہیونی ریاست کے ہاتھوں یرغمال ہے ناکام رہے گی.

یہ بات ''حمید بعیدی نژاد'' نے لندن میں ایرانی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک امریکی پالیسی اسرائیل کے ہاتھوں میں یرغمال رہے گی واشنگٹن کبھی بھی آزادانہ طور پر آگے نہیں بڑھ سکتا اور دوسرے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات بھی استوار نہیں کرسکتا.
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ جب تک امریکہ خطی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا رہے گا اس کو شکست ہوتی رہے گی.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد امریکہ نے کبھی بھی ایران کی حقیقی آزادی کو تسلیم نہیں کیا.
بعیدی نژاد نے مزید کہا کہ خطے میں آزاد اور طاقتور ایران ہمیشہ امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف کھڑا رہا ہے جو امریکہ کو قبول نہیں.
انہوں نے شام سے متعلق کہا کہ شامی لوگوں کو قومی مذاکرات کے ذریعے ہر قسم کی دہشتگردی کا مقابلہ اور اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دینا چاہئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@