ایران کا رواں برس بحر اقیانوس میں بحری بیڑا بھیجنے کا فیصلہ

تہران، 4 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران رواں برس بحریہ جہازوں پر مشتمل بحری بیڑے کو پانچ مہینے کے مشن پر بحر اقیانوس بھیجے گا.

یہ بات ایرانی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر ایڈمیرل ''تورج حسنی مقدم'' نے ارنا نیوز کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ عسکری قیادت کے فیصلوں کے مطابق ایرانی بحریہ رواں شمسی سال میں بحر اقیانوس میں سمندری جہاز بھیجے گا جس کے مشن کی معیاد پانچ ماہ ہوگی.
انہوں نے کہا کہ بحر اقیانوس کی مسافت بہت لمبی ہے لہذا ایرانی جہازوں کے سفر کی مدت پانچ ماہ ہوگی.
ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ بحر اقیانوس کو بھیجے جانے والے بحری بیڑے میں ملکی ساختہ وار شپ فلیٹ سہند بھی شامل ہے جس میں ہیلی کاپٹر اڑنے اور اترنے کی صلاحیت ہے.
یاد رہے کہ سہند مغربی ایشیا کا سب سے جدید نیوی وار شپ ہے جس کو گزشتہ ماہ یکم دسمبر کو بندرعباس میں ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@