ایران ترکی تعاون سے شام میں کشیدگی میں کمی آئی: ظریف

مشہد، 3 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی نے آستانہ عمل کے ذریعے شام میں کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے.

''محمد جواد ظریف'' نے ایران کے مذہبی شہر مشہد میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران اور ترکی کے تعاون سے شامی بحران میں کافی حد تک کمی آئی جبکہ امریکہ اور روس گزشتہ دو سالوں سے ایسا نہیں کرسکے.
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں کوئی مخصوص گروہ دوسروں کی جگہ فیصلہ نہیں کرسکتا اور یہ یک غلط تصور ہے کہ دنیا میں کوئی ملک سوپر پاور ہے.
ظریف نے مزید کہا کہ آج عالمی صورتحال میں آئے روز تبدیلی آرہی ہے. آستانہ امن عمل میں ایران اور ترکی کی شمولیت سے شام میں جھڑپوں کو کم کرنے میں مدد ملی.
انہوں نے کہا کہ آج شام امن و استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے.
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں طاقت سب کے پاس تقسیم ہوئی ہے اور بڑے بڑے میڈیا ادارے یا نام نہاد بڑے ممالک اب اکیلے طاقت کے ذرائع سے استفادہ نہیں کرتے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@