پاکستان کا افغان امن عمل سے متعلق ایرانی کردار کا خیرمقدم

اسلام آباد، 3 جنوری، ارنا - حکومت پاکستان نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار بالخصوص ایران اور افغان طالبان کے درمیان حالیہ نشست کا خیرمقدم کیا ہے.

یہ بات ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر ''محمد فیصل'' نے جمعرات کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر ارنا نیوز کے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہی.
انہوں نے افغان عمل امن سے متعلق ایرانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام استحکام کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے اور اس حوالے سے ہم نے ایران اور افغان طالبان کے درمیان حالیہ مذاکرات کی رپورٹس دیکھی ہیں.
یاد رہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی گزشتہ ہفتے اپنے افغان ہم منصب کی دعوت پر کابل پہنچے جہاں انہوں نے پہلی بار یہ اعلان کیا کہ افغانستان میں قیام امن کی خاطر ایران اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری رہیں.
ایڈمیرل شمخانی کے دورہ افغانستان کے بعد افغان طالبان کے ایک وفد نے تہران کا دورہ کیا.
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے طالبان وفد کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان وفد کے اراکین نے نائب ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@