ایران کے پاکستان سمیت تین ملکوں کیساتھ ترجیحی تجارت پر مذاکرات

تہران، 3 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان، ترکی اور شام کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر تجارت کرنے کے لئے مذاکرات کررہا ہے.

یہ بات ایران کی ٹریڈ پروموشن اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ نے تہران کے بین الاقوامی ایکسپو کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
''محمد رضا مودودی'' نے مزید کہا کہ ایران کی معاشی ترقی کے مخالفین ہر جگہ رخنہ ڈال رہے ہیں تا کہ ہمارے لئے مشکلات پیدا کریں.
انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال غیرمعمولی ہے، دوسرے ممالک کے ساتھ بینکاری تعلقات کی بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے اور اگر یہ مسئلہ نہ ہوا تو ترجیحی ٹیرف اور ترجیحی تجارت کے مقاصد بے فائدہ ہوں گے.
ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ترک صدر نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے جبکہ بارٹر ٹریڈ بھی ایران کا ایک اہم حکمت عملی ہے جسے دیگر ممالک بالخصوص پڑوسیوں کے ساتھ مذاکرات میں اہمیت دی جائے گی.
انہوں نے کہا کہ ایران کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ 8 مہینوں کے دوران 13 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس کی شرح 31.500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے لہذا ہماری کوشش ہے کہ سال کے آخر تک اس شرح میں مزید اضافہ کیا جائے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@