پاکستانی سفیر کا ایران کیساتھ تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، 3 جنوری، ارنا - ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے.

ان خیالات کا اظہار ''رفعت مسعود'' نے ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے خارجہ تعلقات ورکنگ گروپ کے سربراہ ''مرتضی صفاری نطنزی'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایران خطے کا ایک اہم ملک ہے. دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا جبکہ معاشی اور ثقافتی شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کی توسیع ناگزیر ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع بالخصوص پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ سے پاک ایران تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا.
رفعت مسعود کا کہنا تھا کہ معاشی اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے لئے سرحدی علاقوں میں تجارت اور مارکیٹوں کو فعال بنانے اور چابہار گوادر بندرگاہوں کو مزید قریب لانا ضروری ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کو ایک دوسرے سے مزید روشناس کرانا ہوگا جو باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے موثر طریقہ کار ہے.
اس ملاقات میں سنیئر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ سرحدی تجارت اور بارڈر مارکیٹوں کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی.
صفاری نطنزی نے کہا کہ ایران اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے. معاشی، سماجی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں باہمی تعلقات کی توسیع میں ایران اور پاکستان کا فائدہ ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چابہار اور گواد بندرگاہوں کی صلاحیتوں سے مشترکہ طور پر استفادہ ایران اور پاکستان کے لئے فائدہ مند ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ رفعت مسعود پہلی پاکستانی خاتون سفارتکار ہیں جو بطور سفیر ایران میں تعینات ہوئی ہیں. رفعت مسعود ان ماہر سفارتکاروں میں شمار ہوتی ہیں جنہیں فارسی زبان پر بھی عبور ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@