عمانی سفیر کی ایرانی اسپیکر کے مشیر سے ملاقات

تہران، 2 جنوری، ارنا- ایرانی اسپیکر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور اور ایران میں تعینات عمان کے سفیر نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات میں خطے کی آخری صورتحال کے بارے میں بات چیت کی۔

"حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز بدھ، ایرانی دارلحکومت تہران میں تعینات عمان کے سفیر "سعود بن احمد البروانی" کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے خطے کی آخری صورتحال اور بین الاقوامی مسائل سمیت باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گزشتہ کچھ سالوں سے تہران اور مسقط کے درمیان دوطرفہ روابط میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے ایک دوسرے سے مشاوارت اور رابطہ میں بھی رہے ہیں جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں.
حالیہ مہینوں میں بھی نائب عمانی وزیر خارجہ "محمد بن عوض الحسان" نے تہران کا دورہ کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے ساتھ ملاقات کی.
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@