روس میں رہائشی عمارت میں دھماکے کے سانحے پر ایران کا تعزیتی پیغام

تہران، 2 جنوری، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے روسی شہر "میگنیٹو گورسک" میں کثیر المنزلہ عمارت میں دھماکے کے افسوس ناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر روس کی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے.

ترجمان "بہرام قاسمی" نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق، روس کے علاقے "اورال" کے شہر میگنیٹو گورسک میں واقع ایک رہائشی عمارت میں گیس کی لکیج سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 36 افراد لاپتہ ہیں جن کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@