ایران کی بنگلہ دیش میں کامیاب پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد

تہران، 2 جنوری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بنگلہ دیش میں حالیہ کامیاب پارلیمانی انتخابات کے انعقاد اور ملک میں برسراقتدار "شیخ حسینہ" واجد کی جماعت عوامی لیگ کو انتخابات میں برتری حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے.

ایرانی صدر نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے نام میں اپنے ایک پیغام میں بنگلہ دیش کی حکومت کو کامیاب پارلیمانی انتخابات منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بنگلہ دیشی عوام کی انتخابات میں نمایان شرکت کی تعریف کی۔
انہوں نے ایران اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ ثقافتی اور مذہبی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
صدر روحانی نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی صحت بالخصوص بنگلہ دیشی قوم اور حکومت کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دعا کی.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@