فلسطین کی حمایت خطی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: ایرانی اسپیکر

تہران،2 جنوری، ارنا ۔ ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت علاقائی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے.

"علی لاریجانی" نے فلسطین کی مزاحمت تنظیم اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل " زیاد النخالہ" کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام اور ان کی امنگوں کی حمایت کرتا رہے گا.
انہوں نے فلسطین کی نئی صورتحال اور عظیم واپسی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی پالیسی، مزاحمتی فرنٹ کے اقدامات کو محدود کرنا ہے جبکہ فلسطینی عوام کی حکمت عملی اور اقدامات سے امریکہ کی اس پالیسی بے اثر ہوگی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ بے شک دشمنوں پر قابو پانے کا راستہ فسطینی عوام کی امنگوں کی حمایت پر منحصر ہے جس کے لئے واپسی مارچ جیسے حکمت عملیوں کی ضروت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران بعض عرب ممالک سرکاری طور پر ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات کا آغاز کیا اور بعض ممالک بھی اس غاصب ریاست کے مظالم کے خلاف چپ رہتے ہوئے کوئی رد عمل نہیں دیا جبکہ ان جیسے ممالک کے رویوں سے فلسطینی عوام کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
فلسطین کی مزاحمت تنظیم اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل نے بھی ایران کی جانب سے فلسطینی عوام کی امنگوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال اور بعض عرب ممالک کی جانب سے صہیونیوں کے ساتھ سرکاری طور پر تعلقات کے آغاز کے تناظر میں ایران کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت انتہائی قابل قدر ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@