دشمنوں کے دباؤ کے باوجود ایران کی معاشی سرگرمیاں قابل اطمینان ہیں: صدر روحانی

تہران،2 جنوری، ارنا- صدر مملکت ایران نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی تیل اور اس سے وابستہ مصنوعات کی برآمدات کو روکنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالف دشمنوں کے دباؤ کے باوجود ملک کی برآمدات اور درآمدات کی شرح گزشتہ 9 مہینوں کے دوران 750 ملین ڈالر رہی جو مثبت ہے.
صدر روحانی نے کہا کہ یہ رقم، نجی اور سرکاری شعبوں میں اقتصادی سرگرم کارکنوں کی کامیاب کوششوں کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر تیل کے مطابق تیل کی فروخت متوقع مقدار میں فروخت کی جار ہی ہے اور اس سلسلے میں جو جزوی مسائل ہیں وہ بھی جلدی سے حل کیا جا سکتا ہے۔
صد روحانی نے ملک میں روز گار کے مواقع کی پیداوری کے حوالے سے پیش کیے گئے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کے لئے روز گار کی شرح 240 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو نہایت قابل قدر ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@