داعش کے عنوان سے ایرانی ڈاکومنٹری کی پراگ میلے میں نمائش ہوگی

تہران، 2 جنوری، ارنا - ایرانی فلمساز "رضا فرہمندی" کے داعش کے عنوان سے ڈاکومنٹری کو جمہوریہ چیک کے شہر پراگ میں ہونے والے فلم میلے میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا.

پراگ فلم میلہ کا آغاز 8 جنوری کو ہوگا جو 12 جنوری تک جاری رہے گا.
ایرانی ڈاکومنٹری کا عنوان ''بارودی بالیوں والی عورتیں'' women with gunpowder earings ہے.
یہ ڈاکومنٹری اقوام متحدہ کے کیمپوں میں گھومنے والے داعش دہشتگردوں کی خواتین کی کہانی پر مبنی ہے جن کے خاوند جنگ کے دوران ہلاک یا بھاگ گئے ہیں.
اس ڈاکومنٹری فلم نے اس سے پہلے عالمی فیسٹیولز سمیت پیرس میں ایوارڈ حاصل کرلیا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@