ایران نے برونائی کیلئے سنی مذہب کی بلوچی خاتون کو سفیر مقرر کردیا

تہران، 2 جنوری، ارنا – ایران کے علاقے قصر قند کی سنی مذہب اور بلوچ قوم سے تعلق رکھنے والی خاتون گورنر"حمیرا ریگی" کو برونائی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفیر مقرر کردیا گیا ہے.

قصر قند ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کا ضلع ہے.
خاتون ایرانی افسر حمیرا ریگی جلد برونائی روانہ ہوں گی اور جہاں وہ اپنا منصب سنبھالیں گی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کی فارس سروس میں خواتین کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد 2015 میں دفترخارجہ کی سابق ترجمان"مرضیہ افخم" کو پہلی بار بطور ایرنی سفیر ملائیشیا میں تعینات کردیا گیا ہے.
حمیرا ریگی ایران کی کامیاب خاتون ہیں جو سنی مذہب اور ان کا تعلق بلوچ قوم سے ہے.
ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے مطابق، دفترخارجہ کی جانب سے عنقریب دیگر خواتین افسروں کو بطور سفیر منتخب کیا جائے گا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@