ایران چین تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں: ایرانی سفیر

بیجنگ، 2 جنوری، ارنا - چین میں نئے ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے.

''محمد کشاورز زادہ'' نے بدھ کے روز ارنا نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ اور چین میں اصلاحات کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بڑھایا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ معاشی تعاون کے علاوہ ایران اور چین کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کی سطح میں بھی اضافہ ہوگا.
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ چین ایک طاقتور ملک ہے جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے اچھی صلاحیتیں موجود ہیں لہذا ہم ملکی ترقی کے لئے ان صلاحیتوں سے استفادہ کریں گے.
انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت اس بات پر متفق ہے کہ موجودہ حالات میں ایران چین تعلقات میں اضافہ ناگزیر ہے لہذا ملکی قیادت کے احکامات کے مطابق چین کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا میری پہلی ترجیح ہوگی.
محمد کشاورز زادہ نے مزید کہا کہ ایران اور چین کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات ہیں جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ چینی ٹیکنالوجی کو بھی ملکی ترقی کے لئے استعمال کریں.
اس موقع پر انہوں نے ایران اور منگولیا کے درمیان تعلقات کے فروغ کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین اور منگولیا بیک وقت سفیر ہیں اور وہ جلد منگولیا کا بھی دورہ کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@