اسلام اور عیسائیت ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں: نمائندہ سپریم لیڈر

تہران، 2 جنوری، ارنا – شام میں تعینات ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسلام و عسائیت اور دیگر الہامی ادیان ایک دوسرے کی نفی نہیں بلکہ ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں.

یہ بات علامہ 'سید ابوالفضل طباطبایی اشکذری' نے بدھ کے روز نئے عیسوی سال کے موقع پر شام کے نامور عیسائی رہنما 'بطریک الیازجی' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ آج دشمن الہامی ادیان کے درمیان قریبی روابطوں اور دوستی سے خوفزدہ ہے.
ایرانی نمائندے نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مختلف نظریات اور عقائد پر مشتمل ایک امت واحدہ کا خواہاں ہے جو مشترکہ دشمنوں کو ناکام بنانے کے لئے ناقابل شکست ہو اسی لئے آج قابض صہیونی ریاست، مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجھتی سے خوفزدہ ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ جس طرح ہم ایک متحد امت ہیں لہذا ہمارا دشمن بھی مشترک ہے، حالیہ برسوں میں انھی دشمنوں نے مختلف ممالک بشمول شام میں مسلم اور عیسا‏ئیوں کو آپس میں لڑوانے کے لئے متعدد سازشیں کیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@