یورپی محفل قرائت میں ایرانی قاری نے سب کو حیران کردیا

بلغراد، 2 جنوری، ارنا - یورپی ملک بوسنیا میں منعقدہ قرائت کی محفلوں میں شرکت کے لئے آئے ہوئے نامور ایرانی قاری نے حاضرین کو اپنی خوبصورت تلاوت سے حیران کردیا.

قاری ''مہدی عادلی'' نے بوسنیا کی مختلف مساجد میں معنقدہ قرآنی محفلوں میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی دلکش آواز اور قرائت کے انداز کے ذریعے سب کو داد دلوانے میں مجبور کردیا.
بوسنیائی دارالحکومت میں قائم ایرانی سفارتخانے کے مطابق، ملاصدرا فاؤنڈیشن اور بوسنیا کی جمعیت اسلامی کی دعوت پر قاری عادلی یہاں آئے اور انہوں نے دارالحکومت سرائیوو سمیت تین شہروں کی مساجد کی قرآنی محفلوں میں شرکت کی.
قاری مہدی عادلی نے نئے عیسوی سال کے پہلے روز قرآنی محافل میں دلنشین آواز کے ساتھ قرائت کی جب کہ تمام حاضرین نے انھیں بھرپورانداز میں سراہا.
بوسنیا میں تعینات ایرانی سفیر ''محمود حیدری'' نے گزشتہ روز سرائیوو میں قاری مہدی عادلی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@