ناجائز صہیونی ریاست کے حوالے سے ایران کا موقف کبھی نہیں بدلے گا: قاسمی

تہران،1 جنوری، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی امنگوں کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست سے متعلق ایران کی پالیسی بنیادی اصولوں پر ہے اور کبھی نہیں بدلے گی۔

یہ بات "بہرام قاسمی" نے بعض عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں ناجائز صہیونی ریاست کے حوالے سے ایران کی پالیسوں میں تبدیلی آنے کی افواہین کے رد عمل میں کہی۔
انہوں نے فلسطینی وفدوں کے حالیہ دورہ ایران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور فلسطینی گروہوں کے درمیان تعلقات بدستور جاری ہیں اور یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔
ترجمان قاسمی نے کہا کہ ایران کے نزدیک فلسطینی امنگوں کی اہمیت کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور فلسطینی گروہوں کے درمیان مشاورتی عمل اور ٹیلی فونک گفتگو باقاعدہ طور پر جاری ہیں جبکہ بعض مسائل کے بارے میں دونوں فریقین کا موقف ایک دوسرے سے الگ بھی ہے۔
انہوں نے بعض اسلامی ممالک کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صہیونی ریاست کے مظالم کے سامنے چپ رہنے اور فلسطین کے مسئلے پر توجہ نہ دینے کی تنقید کی۔
قاسمی نے مزید کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست، اسلامی ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے اور کشیدگی پیدا کرنے کے ذریعے اسلامی ممالک کو فلسطین کے مسئلے سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست، فلسطینی امنگوں کو اسلامی ممالک کی ترجیات کی فہرست سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@