ایران کے جنوب مشرقی علاقے زابل میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد

زاہدان، 1جنوری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران ملک کے جنوب مشرقی علاقے 'زابل' میں دو ٹن سے زائد منشیات ضبط کرلی ہیں۔

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی کمانڈر "سیعد کمیلی" نے کہا ہے کہ علاقے زابل کے سرحدی فورس کو صوبے میں منشیات کے اسمگلروں کے منصوبے سے متلعق اطلاع ملی جس کے بعد ان عناصر کے خلاف کاری آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران 2 ٹن سے زائد مختلف افیونی مواد اور منشیات سمگلروں سے ضبط کرلی گئی۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@