ایران کی خام سٹیل کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ

تہران، 1جنوری، ارنا- رواں سال کے ابتدائی سات مہینوں کے دوران ایران میں خام سٹیل کی پیداوار میں130 لاکھ ٹن سے زائد اضافہ ہوا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایرانی وزرات صعنت، تجارت اور کان کنی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سات مہینوں کے دوران ایران میں خام سٹیل کی پیداوار کی شرح110 لاکھ 428ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں10 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
واضح رہے کہ بین الاقوامی سٹیل ایسوسی ایشن (WSA) اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سٹیل پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے صنعتی ممالک کے درمیان 13واں پوزیشن حاصل کیا ہے.
توقع کی جاتی ہے کہ ایران 2025 تک سٹیل پیدوار میں 50 ملین ٹن کا ہدف پورا کرے گا جس سے ملک کی عالمی پوزیشن بھی ساتویں نمبر پر آئے گی.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@