پاک ایران تعلقات کے فروغ میں فلم صنعت ایک اہم عنصر ہے: پاکستانی سفیر

تہران، 1 جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے فلم اور سنیما صنعت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پاک ایران فلموں کی نمائش کا موقع فراہم کیا جانا چاہیئے.

یہ بات محترمہ "رفعت مسعود" نے منگل کے روز ایرانی فارابی سنیما فاؤنڈیشن کے دورے کے موقع پر اس کے منیجنگ ڈائریکٹر "علیرضا تابش" کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اور ٹی وی چینلز ایرانی اور پاکستانی سیریز کی نمائش کے ساتھ دونوں ممالک کی ثقافت کو متعارف کر سکتے ہیں.
مسعود نے کہا کہ فلم اور سیریز سماجی حقیقتوں کو پیش کرسکتی ہیں اور پاکستانی فلموں کے ذریعہ اس ملک کی ثقافت اور آرٹ قابل شناخت اور تجزیہ ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ تاریخی اور ثقافتی فلموں کے علاوہ دوسری موضوعات کی فلموں کے ساتھ دونوں ممالک کے سنیما متعارف کرایا جا سکتا ہے.
تابش نے بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور سنیما کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے.
انہوں نے گزشتہ 35 سالوں کے دوران فارابی سنیما فاؤنڈیشن کی تاریخ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکہ تعلقات ثقافت اور سنیما کے شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@