طالبان نے افغانستان کے قیام امن کیلئے ایران کی کوشش کی تصدیق کی

تہران، 1 جنوری، ارنا – طالبان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کے قیام امن کیلئے ایران کی کوششوں کی تصدیق کی.

یہ بات 'ذبیح اللہ مجاہد' نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے گزشتہ روز میں طالبان کے ایک وفد کے دورہ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے افغانستان میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے پڑوسی ممالک کی کوششوں کی اہمیت پر زوردیا.
تفصیلات کے مطابق، طالبان کے ایک وفد نے گزشتہ روز افغان امن عمل کے سلسلے کے جائزہ لینے کیلئے تہران کا دورہ کیا.
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے 26 دسمبر کو ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل کا دورہ کیا.
اس دورے کے دوران انہوں نے دہشتگردی اور منظم یافتہ جرائم کے خلاف مقابلہ کرنے اور دوطرفہ سیاسی، اقتصادی،مشترکہ سرحدی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@