فلسطین اپنی سرزمین کے ایک انچ سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گا: محمودعباس

تہران، 1 جنوری، ارنا - فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام بیت المقدس کی ملکیت نہ کسی کو دیں گے اور نہ ہی اپنی سرزمین کے ایک انچ سے پیچھے ہٹیں گے.

یہ بات صدر 'محمود عباس' نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک 'فتح' کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ڈونلد ٹرمپ کو انتباہ کردیا کہا کہ ہم بیت المقدس کی ملکیت صہیونی ریاست کو نہیں دیں گے کیونکہ ہمیشہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا.
فلسطینی خودمختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے کہا جو کوئی فلسطین کے خلاف امریکیوں کی"صدی کا معاہدہ"کے حوالے سے بات کرے تو اس کا جواب صدی کے طمانچے کے ساتھ دیا جائے گا.
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اپنی سرزمین کسی کو بھی فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہرگز فلسطینیوں کی جانب سے مسترد ہونے والے صدی کے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@