عالمی درجہ بندی، ایران کی جونیئر والی بال ٹیم کی پہلی پوزیشن

تہران، 1 جنوری، ارنا – تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی جونیئر والی بال ٹیم دو درجے بہتری کے ساتھ دنیا میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے.

اس درجہ بندی کے مطابق، ایرانی انڈر 19 والی بال ٹیم نے 122 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی پہلی اور ایشیائی تیسری پوزیشن اپنے نام کرلیا.
ایرانی خواتین کی جونئیر والی بال ٹیم نے پانچ پوائنٹس اور تین درجے ترقی کے ساتھ عالمی 36ویں پوزیشن حاصل کرلی.
ایرانی یوتھ والی بال ٹیم 90 پوائنٹس اور 6 درجے بہتری کے ساتھ دنیا کی پانچویں پوزیشن پر آگئی.
ایرانی خواتین کی یوتھ والی بال ٹیم نے پانچ پوائنٹس اور دو درجے ترقی کے ساتھ دنیا کی 32ویں پوزیشن اپنے نام کرلیا.
ایرانی انڈر 23 والی بال ٹیم نے 70 پوائنٹس اور ایک درجے بہتری کے ساتھ عالمی چھتویں پوزیشن اور خواتین کی ٹیم نے پانچ پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی 29ویں پوزیشن حاصل کرلیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@