ایران، پاکستان میں سہ ملکی کبڈی سیریز میں شرکت کرے گا

اسلام آباد، 1 جنوری، ارنا - پاکستان کی میزبانی میں پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی کبڈی سیریز 8 جنوری سے شروع ہوگی.

پاکستان کبڈی فیڈریشن (پی کے ایف) کے زیر اہتمام سہ ملکی کبڈی سیریز 8 جنوری سے شروع ہوگی جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ ایران اور بھارت کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی.
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور رانا کے مطابق سہ ملکی سیریز کے لئے ایرانی ٹیم (آج) منگل کو لاہور پہنچ رہی ہے جبکہ بھارتی ٹیم 3 یا 4 جنوری کو پاکستان پہنچے گی.
انہوں نے بتایا کہ 14 جنوری تک جاری رہنے والی سیریز کے میچز سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، میچز کی تاریخوں کا اعلان ٹیموں کی آمد کے بعد کیا جائے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@