ایران میں فارن کرنسی کے غلط استعمال میں ملوث گروہ کو پکڑ لیا گیا

تہران، 1 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں حساس اداروں نے ملک سے غیرقانونی طور پر بیرون میں فارن کرنسی لے جانے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 11 ملزموں کو پکڑ لیا ہے.

محکمہ انٹیلی جنس کے مطابق، حساس اداروں کے اہلکاروں نے مغربی صوبے کردستان میں ایک کاروائی کے دوران غیرملکی کرنسی کے غلط استعمال میں ملوث 11 افراد کو دھر لیا.
ملزمان حکومتی ریٹ میں ملنے والی فارن کرنسی کو مصنوعات کی درآمدات میں خرچ کرنے کے بجائے غیرقانونی طور پر بیرون ملک سرمایہ کاری میں لگاتے تھے.
ایک بیان کے مطابق، ملک کی حساس معاشی صورتحال اور غیرملکی کرنسی کے بجا استعمال کے وقت میں غبن کرنے والے عناصر نے درآمدات کے نام پر حکومتی سہولت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں ڈالر کرنسی حاصل کرتے تھے مگر وہ درآمدات اور عوام کی اشیائے ضرورت کی فراہمی کے بجائے ان پیسوں کو بیرون ملک سرمایہ کاری پر لگاتے تھے.
یاد رہے کہ ایران نے حالیہ برسوں میں قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اور بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کردیا ہے.
حالیہ مہینوں کے دوران ایران نے ملکی معیشت کے خلاف ملوث تین ہائی پروفائل مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@